خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان حکومت نے 66 دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی

کوئٹہ:(اے پی پی)محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سر کی قیمت مقرر کئے جانے والے دہشت گردوں میں پانچ کالعدم تنظیموں جن میں بلوچستان لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان ریپبلکن گارڈ اور لشکر بلوچستان کے 66 دہشت گرد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں موجود دہشت گردوں میں سے بیشتر کو گرفتار یا ہلاک کیا جا چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سروں کی قیمت دس لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے ۔