خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان حکومت کا یوٹرن

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کی تفتیش کرنے والے کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان سانحے کی تفتیش کے سلسلے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مقدمے کی سماعت کیلئے تیار نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ وقت مانگ رہے تھے، اب آپ کی تیاری نہیں، آپ چاہتے کیا ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کمیشن کو تحریری جواب دینے سے انکار کیا تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بولے آپ جواب نہیں دے سکتے تو کیا وزیر اعلیٰ کو بلائیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل صرف ڈسٹرب کرنے کے لئے آتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب عوام کے ٹیکسوں پر پل رہے ہیں، کام ہماری ڈیوٹی ہے۔