خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان : خالد لانگو کا مزید 14 روزہ ریمانڈ

کوئٹہ: (اے پی پی) میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے 48 اکاونٹس کا انکشاف، نیب نے تفتیشی آفیسر نے احتساب عدالت کو فہرست پیش کر دی خالد لانگو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ نیب بلوچستان نت سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کر دیا اور ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ۔ نیب کے تفیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفیشن ملز م خالد لانگو کے 48 اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے جس میں لو پیڈ ملازمین کے نام پر رقم جمع کرائی جاتی رہی ہے ۔ تفتیشی آفیسر نے اکاؤنٹس کی فہرست عدالت میں پیش کر دی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اب تک کارروائی میں جو پیش رفت ہوئی ہے اس سے آگاہ کیا جائے ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خالد لانگو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا شہری ہے جو نیب کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہا ہے ۔ ڈی جی نیب سے ملاقات کی درخواست کی تاہم وہ نہیں ملے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا تعلق ڈی جی نیب سے نہیں بلکہ تفتیشی آفیسر سے ہوتا ہے ۔ خالد لانگو کے وکیل نے اپنے موکل کو جوڈیشل کرنے کی درخواست کی ۔ تاہم عدالت کا موقف تھا کی نیب کو انکوائری مکمل کرنے دی جائے جس کے بعد احتساب عدالت نے خالد لانگو کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ سابق مشیر خزانہ کو 27 جولائی دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ، پیشی کے بعد جب خالد لانگو کی بکتر بند گاڑی عدالت کے احاطے سے نکلی تو خالد لانگو کے ووٹرز نے گاڑی کو روک لیا اور خالد لانگو کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں نیب کے آفس تک پہنچایا ۔ میگا کرپشن کیس میں گرفتار خالد لانگو کو 26 مئی کو پہلی بار 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا جس کے بعد 8 جون ،21 جون، 4 جولائی کو عدالت سے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا اور اب ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی گئی ہے۔