خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

کوئٹہ: (ملت+آئی این پی) کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت صفر ، کوئٹہ اور دالبندین میں 3 ، گوادر اور پسنی میں 17 ، بارکھان میں 11 ، پنجگور میں 14 ، خضدار میں 10 ، نوکنڈی میں 9 ، جیونی میں 18، لسبیلہ میں 13 ، سبی میں 12 ، تربت میں 18 اورژوب میں 5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد خشک رہے گا۔