خبرنامہ بلوچستان

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،8دہشت گرد گرفتار

فرنٹئیر کور بلوچستان:(ملت+اے پی پی) فرنٹئیر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے ہوشاب کےعلاقے میں کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، کارروائی میں مختلف نوعیت کااسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے کارروائی ہوشاب کےعلاقے تنک بازار میں کی گئی، کارروائی میں فائرنگ کےتبادلےکےبعد 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ کاروائی میں 4آر پی جی سیون راکٹ،5 رائفلیں،بارود،آئی ای ڈیز کےعلاوہ 63کلو گرام، حشیش ،مختلف فیوز،مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی قبضےمیں لیاگیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے ہے۔