خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 13 افراد گرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی) ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیر کور اور حساس اداروں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ جس میں تربت کے علاقے تمپ اور بلگیتر میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ سوئی میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے کانسی قبرستان سے 2 مشتبہ افراد دھر لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔