خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان سےغیرقانونی ایران جانےوالے53 افراد گرفتار

کراچی:(آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے شاہ جہان چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 2 افغانیوں سمیت 53 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے شاہ جہان چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں اور بسوں سے 53 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ یہ تمام افرادغیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کررہے تھے۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان قانونی دستاویزات اور راہ داری اجازت نامے کے بغیر پاک ایران سرحد عبور کررہے تھے۔ گرفتار کئے جانے والے 53 افراد میں سے 2 کا تعلق افغانستان جبکہ 51 پاکستانی شہری ہیں۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔