خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ 3 شہید

آواران/راولپنڈی (ملت + آئی این پی) بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3اہلکار شہیداور2زخمی ہوگئے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت3 اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے،شہدا میں کیپٹن طلحہ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہتر جان شامل ہیں۔۔۔۔(خ م)