خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان :مودی کےاشتعال انگیز بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری

کوئٹہ: (اے پی پی) بلوچستان کے عوام نے نریندر مودی کے بیان کو یکسر مستردکر دیا ، بھارتی مداخلت اور متنازعہ بیان کے خلاف بلوچستان میں مظاہرے جاری ہیں ، چمن ،چاغی ، دالبندین ، سبی، نوشکی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے بیان کے خلاف سبی میں ریلی نکالی گئی ، ریلی میں ہندو برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ دالبندین کے شہری بھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔ چمن میں متحدہ قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی جو پاک افغان بارڈر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے رہے ۔ نوشکی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں پتلا بھی جلایا گیا ۔ بلوچستان کے کئی شہروں میں محب وطن شہریوں نے بھارتی مداخلت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔