خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

بلوچستان:(ملت+اے پی پی) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں احتساب عدالت نےمشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کےجوڈیشیل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی۔ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اورکنٹریکٹرسہیل مجید کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کوئٹہ میں ہوئی،سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب حکام کو مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کےریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ۔ ریفرنس نہ دائر کرنے پر عدالت نے دونوں ملزمان کےجوڈیشیل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے پہلے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کی۔تاہم بعد میں ملزمان کےوکلاء کی جانب سےکیس کی سماعت 9 دسمبر کو کرنےکی استدعا پر کیس کی سماعت ایک دن آگے بڑھا دی گئی۔