خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں امن وخوشحالی کے مواقعوں پر قومی سمینار

کوئٹہ۔:(اے پی پی)بلوچستان میں امن وخوشحالی کے مواقع بحوالہ ترقی گوادر پورٹ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر کے عنوان سے ایک روزہ قومی سمینار منگل کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منعقد ہوگا،حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمینار کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور گوادر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی قومی سمینار میں اعلیٰ سول وعسکری حکام اقتصادی ماہرین ،دانشور ،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے سینئر صحافی شرکت کرینگے جبکہ صوبائی وزراء ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،سینٹرز اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز قومی سمینار میں شرکت کے لیے گوادر پہنچ گئے ہیں۔