خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں بارش کا سسٹم داخل، (آج ) سے موسم بہار کی پہلی بونداباندی کا امکان

ا سلام آباد(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے اور(آج ) بدھ سے موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارش کا سسٹم داخل ہو چکا اور موسم بہار کی پہلی بوندیں(آج ) سے برسنے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ بالائی سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بعض مقامات پر بارش کے ساتھ آندھی بھی چلے گی۔موسم بہار ڈیڑھ ماہ رہنے کی توقع ہے جبکہ اپریل کے وسط کے بعد گرمی کا راج ہو گا۔