خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں برف باری کے باعث ٹرانسمیشن لائن میں خرابی

کوئٹہ: (ملت+آئی این پی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بارہ اضلاع میں ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہوگئی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں حبیب اللہ کوسٹل پاور ہاؤس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے شہر کے تین گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی ۔ ادھر خضدار ،دارو، ڈی جی خان اور لورالائی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز بھی فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کرگئی ۔ متاثرہ لائنوں سے منسلک صوبے کے گیارہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ ان اضلاع میں خضدار،قلات، مستونگ،خاران،نوشکی،دالبندین، پشین، زیارت،قلعہ عبداللہ،لورالائی اور چمن شامل ہیں۔