خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش

اسلام آباد ۔(اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے کام کرنے والی کمپنیوں کے ذمہ سماجی بہبود کی مد میں 4 لاکھ 61 ہزار 735 ڈالر واجب الادا ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ دیوان کمپنی کے ذمہ 61 ہزار 438‘ ہریٹیج 79ہزار 999‘ ہائی کاربیکس 57578 ‘ نیٹواس 1 لاکھ 26 ہزار186‘ او جی آئی ایل 6 ہزار 485‘ پی ای ایل 17 ہزار 347‘ پجبی 75 ہزار 7 اور آر ڈی سی 37 ہزار 745 ڈالر کی رقم واجب الادا ہے۔