خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 6مشتبہ دہشت گرد گرفتار

بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 6مشتبہ دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی:(ملت آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے کربلا اور پشین میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، سب مشین گنیں، 500 کلو بارود، مواصلاتی آلات سمیت دیگر اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
…………………
اس خبر کو بھی پڑھیے.. راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران بلوچستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے بلوچستان کے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں خودکش جیکٹس، آرپی جی راکٹس، سب مشین گنز، باردوی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔