خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں سوئی سے بھی بڑا تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) بلوچستان میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو اہے۔تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ جندران کے علاقے مری ایجنسی میں دریافت ہوا ہے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ گیس کا یہ ذخیرہ 1950میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دریافت ہونے والے ذخیرے سے کئی گنا بڑا ہے ۔جندران میں دریافت ہونے والا ذخیرہ سوئی میں دریافت ہونے والے ذخیروں سوئی ون ،پیرکوہ اور لوٹی فیلڈ سے بھی بڑا ہے ۔ گیس کا ایک اور ذخیرہ قبائلی علاقے بگٹی میں اوچ کے مقام پر پہاڑی علاقوں میں ہے جس کی گیس بجلی بنانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے ۔