خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین؛ مزید 2 وزرا مستعفی

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین؛

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین؛ مزید 2 وزرا مستعفی

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان کے 2 صوبائی وزرا راحت جمالی اور عبدالماجد ابڑو نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہوگئی ہے، جہاں ایک جانب وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے وہیں وزرا اور مشیران نے بھی استعفے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع بلوچستان کابینہ میں شامل دو مزید وزرا راحت جمالی اور عبدالماجد ابڑو نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان کو جمع کرادیئے ہیں۔ راحت جمالی کے پاس محنت اور افرادی قوت کا قلمدان تھا جب کہ ماجد ابڑو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تھے۔ بلوچستان میں سیاسی بحران چند روز قبل عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی تھی جس پر 14 ارکان کے دستخط تھے، تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو برطرف کردیا تھا جب کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی مستعفی ہوگئے تھے۔ ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع بلوچستان کابینہ میں شامل دو مزید وزرا راحت جمالی اور عبدالماجد ابڑو نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان کو جمع کرادیئے ہیں۔