خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری

بلوچستان:(اے پی پی)بلوچستان اور پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے،بالائی علاقوں میں گہرے بادلوں کا راج ہے،بلوچستان کے علاقے چمن سمیت مختلف علاقوں میں بارش جبکہ ہرنائی میں ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی ہے ، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے، کوئٹہ زیارت نیشنل ہائی وے کئی مقامات پربند ہے ۔ پنجاب میں بھی کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔لواری ٹاپ سمیت بالائی چترال کے سرحدی علاقوں میں برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لئے بند پڑی ہوئی ہیں۔ سوسم کریم آباد کے مقام پر گلیشرز میں دبے6 طالب علموں کاتاحال پتا نہیں چل سکا،پاک آرمی ،چترال اسکاؤٹس،چترال پولیس کا ریسکیو آپریشن ایک ہفتے سےجاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ ڈویژن ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔