خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں:راحیلہ حمید خان درانی

کوئٹہ:(اے پی پی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ،طلباء وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ فائرشوٹنگ میں مہارت حاصل کرکے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرے، سیکورٹی اداروں کی تعاون سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہیں،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے آئی جی ایف سی یوتھ فائرنگ کمپٹیشن 2016کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن اور دیگر سول وفوجی حکام بھی موجود تھے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ آج مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ صوبے کے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات کی آئی جی ایف سی یوتھ شوٹنگ مقابلوں میں دلچسپی دیکھ کر امید پیدا ہوئی ہے کہ بلوچستان کے طلباء وطالبات مستقبل قریب میں مزید بہتر نتائج دینگے ۔انہوں نے کہا کہ میر ی کامیابی کا سہرا بلوچستان کے عوام کو جاتا ہے میں دنیا کے کسی بھی ملک میں جاتی ہوں جب مجھے سبز ہلالی پرچم نظر آتا ہے تو میری خوشی کی انتہا ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ نوجوانوں کی ٹیلنٹ کو آگے لانے کی ضرورت ہے ،فرنٹیئرکور بلوچستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں اور امید رکھتی ہوں کہ وہ آئندہ بھی صوبے کے طلباء وطالبات کی اسی طر ح حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے طلباء وطالبات میں نقدی انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔