خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں پولیو مہم شروع، 23 لاکھ 93 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

کوئٹہ -(اے پی پی)پولیو کوارڈینیٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پیر سے صوبے کے تیس اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران23 لاکھ 93 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کو’’ا ے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے کہا کہ 6ہزار 6 سو 61 پوائنٹس پرویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسی طرح 364 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی واقعہ سے نمٹا جا سکے ۔