خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح

مدارس اسلامی

بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح

کوئٹہ:(ملت آن لائن)بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی میں رہ جانے والی کمی دور کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ مذکورہ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ آفس میں ایک پاسپورٹ کی تیاری میں 20 سے 25 منٹ لگیں گے۔ افتتاح کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں رہ جانے والی ترقی میں کمی دور کریں گے۔ عوام کو ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی سہولت سے فائدہ ہوگا۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کا ایجنڈا ہے۔ بھارت سمیت دیگر ممالک سے ہمارا مقابلہ معیشت کے میدان میں ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل دھرنوں اور احتجاج کا دور نہیں۔ داخلی انتشار اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ ’طاہر القادری آل پارٹیز کانفرنس منفی سیاست کے بجائے ملکی مفاد میں کروائیں۔ ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلز پارٹی نے کیا تھا‘۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت افغان سرزمین استعمال کر کے سی پیک ناکام بنانا چاہتا ہے۔ ’بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے‘۔