خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں 2015 سےاب تک 337 دہشت گرد ہلاک: رپورٹ

کوئٹہ: (اے پی پی) محکمہ داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سال2015 سے اگست 2016 تک ہونے والی 2 ہزار 8 سو 25 کارروائیوں میں 13 ہزار 5 سو 75 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ 337 ہلاک ہوئے ۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں سیکورٹی اداروں نے 4 ہزار 2 سو 23 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 2 لاکھ 48 ہزار 3 سو 27 گولیاں مارٹر گولے اور بارود برآمد کیا گیا ۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہے گی ۔