خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان چیک پوسٹ سےایک شخص گرفتار

کوئٹہ:اے پی پی)دکی فرنٹیئر کور بلوچستان نے چیک پوسٹ پر ایک شخص سے دوران تلاشی پستول اور کارتوس برآمد کرتے کرکے پولیس کے حوالے کردیا،ایف سی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو دکی میں ایف سی نے عبدالسلام سے دوران چیکنگ پستول اور کارتوس برآمدکرکے ملزم کو دکی پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔