خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کابینہ کے 2 صوبائی وزراء کا مستعفی ہونے کا فیصلہ: ذرائع

بلوچستان کابینہ

بلوچستان کابینہ کے 2 صوبائی وزراء کا مستعفی ہونے کا فیصلہ: ذرائع

کوئٹہ: (ملت آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر ماہی گیری سرفراز ڈومکی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزراء نے استعفوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کیا۔ صوبائی وزیر فشریز سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مصروفیت کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ ادھر، پشتونخواء میپ کے پارلیمانی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ایم پی ایز ہاسٹل میں جاری اجلاس میں کارکنوں نے پارٹی وزراء سے گلے شکوے کئے۔ اجلاس میں چار ارکان نے شرکت نہیں کی۔ منحرف ارکان کے اپوزیشن ارکان سے رابطے جاری ہیں۔بلوچستان حکومت میں شامل اتحادیوں کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے ناراض ارکان کی پانچ بجے خفیہ مقام پر بیٹھک ہوئی۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے بعض ارکان اور وزراء کے اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ نون کے دونوں وزراء کسی بھی وقت باضابطہ وزارتوں سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔بلوچستان حکومت میں اختلافات، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع