خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کا سندھ پر پانی چوری کا الزام

لاہور: (اے پی پی) انڈس رور سسٹم اتھارٹی کے اجلاس میں بلوچستان کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ سندھ انھیں ان کے حصے کا پانی نہیں دیتا۔ سندھ اپنے حصے کا نناوے فیصد پانی لینے کے باوجود بلوچستان کا بھی چالیس فیصد پانی لے گیا ہے۔ اجلاس میں ارسا اتھارٹی نے بھی بلوچستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ ارسا کی جانب سے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرے گی اور دونوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے ملاقات کر کے ارسا کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔