خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کرپشن کیس،خالد لانگو آج عدالت میں پیش ہونگے

بلوچستان: (ملت+اے پی پی) میگا کرپشن کیس میں سابق صوبائی مشیر خزانہ سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگاکرپشن کیس کے ملز ما ن سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو،سابق سیکر ٹر ی خز ا نہ مشتاق رئیسانی ،سہولت کار سہیل مجید کو پیش کیا جائے گا ۔ ملزمان کیخلاف نیب حکام نے تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا ہے لہذا ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے ۔