خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کی عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کی عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،مردم شماری کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے ،قوموں کے حقوق کا تحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ شماریات بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے بلوچستان کے عوام کی تحفظات دور کرے ، صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے ہم آہنگی پیدا کریں ،تمام سیاسی کارکن اور باشعور عوام مردم شماری کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے اور جمہوری عمل کاحصہ بن کر ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتاہے ،مردم شماری کے شفاف انعقاد پاک فوج کاکردار قابل تحسین ہے ایف سی ،لیویز اور پولیس کے جوان اور اساتذہ کرام بھی مردم شماری میں اپنے فرائض جوانمردی سے اداکررہے ہیں ۔