خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرمااورگرما کی تعطیلات میں کمی

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرمااورگرما کی تعطیلات میں کمی

کوئٹہ(ملت آن لائن)محکمہ تعیم بلوچستان نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما اور گرما کی سالانہ تعطیلات میں کمی کردی ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سرد علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 15 اور گرمیوں کی چھٹیوں میں 5 دنوں کی کمی ہے، اسی طرح گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 15 اور موسم سرما کی تعطیلات میں 5 روز کی کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرد علاقوں میں سردیوں کی چھٹیاں یکم دسمبر کے بجائے یکم جنوری سے شروع ہوں گی اور یکم مارچ سے اسکول کھلیں گے۔ اسی طرح گرم علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں اڑھائی مہینے سے کم کرکے دو ماہ جب کہ موسم سرما کی چھٹیاں 15روز سے کم کرکے 10 یوم کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک تبدیلی یہ بھی کی گئی ہے کہ اب سرد علاقوں اور گرم علاقوں دونوں میں تعلیمی سال کا آغاز ایک ساتھ یعنی یکم مارچ 2018 سے ہوگا اور تمام جماعتوں کے امتحانات ایک ساتھ لیے جائیں گے۔