خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ہم ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے

چاغی (ملت + آئی این پی) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ہم ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے۔وہ جمعہ کو چاغی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔آئی جی ایف بلوچستان نے کہا کہ اب بلوچستان میں امن قائم ہورہا ہے،سی پیک سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ہم ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے۔