خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کی کارروائی، 2 شرپسند ہلاک

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کی کارروائی، 2 شرپسند ہلاک
کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ لیویز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیر اندرگزی میں سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجود شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ شرپسندوں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ولی جان اور خیر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔