خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع خضدارمیں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ:(ملت+اے پی پی) خضدارمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار کے مشرق میں تھا۔