خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع قلات سے 4 لاشیں برآمد

کوئٹہ:(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلات سے 4 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے گوربرات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ چاروں افراد کے ایک ہی خاندان سے تعلق کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔