خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے عوام کو پسماندگی سے نجات دلائیں گے: زہری

تربت: (ملت+آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دن رات محنت کرکے بلوچستان کے عوام کو پسماندگی سے نجات دلائیں گے،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کا ثبوت ہیں،شاہراہوں کی تعمیر سے غیر ملکی سرمایہ کاری آتی ہے،علاقے میں ٹھوس ترقیاتی کام ہورہے ہیں،صوبے میں ترقی کا سفر معیشت کا روپ دھا ررہا ہے،این 85کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔سوراب ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے عام انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے،بلوچستان کے عوام کو عزیز رکھنے پر محمد نوازشریف کے مشکور ہیں،وزیراعظم کے بلوچستان کے دورے ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہیں،دن رات محنت کرکے بلوچستان کے عوام کو پسماندگی سے نجات دلائیں گے،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کا ثبوت ہیں،شاہراہوں کی تعمیر سے غیر ملکی سرمایہ کاری آتی ہے،انہوں نے کہا کہ علاقے میں ٹھوس ترقیاتی کام ہورہے ہیں،صوبے میں ترقی کا سفر معیشت کا روپ دھا ررہا ہے،این 85کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں،منصوبے کو 22ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے،بلوچستان کے علاقے ایک دوسرے اور ملک سے منسلک ہورہے ہیں،بلوچستان میں شاہراہوں کے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،بیلہ،آوران روڈ کی تعمیر این ایچ اے کر رہا ہے،ژوب مغل کوٹ سیکشن کا 60فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،شاہراہوں کے منصوبوں میں بلوچستان بھی اپنا حصہ ڈالے گا،کوئٹہ سے گوادر تک کی مسافت صرف8گھنٹے کی رہ گئی ہے۔تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزائی،وفاقی وزرا احسن اقبال،عبدالقادر بلوچ،میرحاصل بزنجو،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ عسکری،سول حکام بھی موجود تھے۔سوراب ہوشاب شاہراہ448کلومیٹر طویل ہے،منصوبے کو 22ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے،منصوبے پر کام کا آغازدسمبر2014میں کیا گیا تھا،منصوبے میں 16پل اور 1502پلیاں تعمیر کی گئی ہیں،منصوبہ گوادر بندرگاہ کو قومی شاہراہ این 25سے منسلک کرے گا،منصوبے سے گوادر بندرگاہ سے منسلک ہوگا،منصوبے سے گوادر بندرگاہ سے منسلک ہوگا،افغانستان،وسط ایشیائی ریاستوں کو گوادر بندرگاہ کیلئے قریب ترین راستہ فراہم ہوگا،منصوبے سے شمال اور جنوب کے درمیان مواصلاتی روابط مکمل ہوگئے ہیں،این85شاہراہ سی پیک کے مغربی روٹ کا بھی اہم حصہ ہے۔(خ م)