خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے مختلف افغان مہاجر کیمپوں میں انسداد پولیومہم شروع

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے مختلف افغان مہاجر کیمپوں میں انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ،مہم کے دوران6 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلائے اور انجکشن لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیوکے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف افغان مہاجر کیمپوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہے،مہم گردی جنگل، پوستی، چاغی کیمپ اور لیجاکے مہاجر کیمپوں میں چلائی جائیگی ۔مہم میں 6ہزار830مہاجربچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے لگائیاورقطرے پلائے جا نیکاہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم 22اگست تک جاری رہے گی، ادھرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے15اضلاع میں پولیو مہم 29اگست سے شروع ہوگی، مہم میں قلعہ عبداللہ،پشین،قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان،نصیرآباد،جعفرآبادسمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔مہم میں 10لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔