خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے مسائل بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے: اسلم رئیسانی

بلوچستان کے مسائل بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے: اسلم رئیسانی
کوئٹہ:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ریکوڈک منصوبے کو ٹیتھیان کمپنی کو دینے کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالتے رہے۔ انکار پر اختلافات پیدا ہوئے۔ نواب اسلم رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔ بلوچستان کے عوام گوادر پورٹ کو چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی آمدنی کا 91 فیصد چین اور 9 فیصد وفاقی حکومت کو ملنے سے بلوچستان کے تحفظات مزید بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب نے مجھ پر 24 ارب روپے کا دبئی میں ہوٹل خریدنے کا الزام لگایا ہے۔ میری نیب سے درخواست ہے کہ مجھے اس ہوٹل کا قبضہ دلا دیں۔ احتساب کرنے کا اختیار عوام کو اور پھر اللہ تعالیٰ سب سے بڑا احتساب کرنے والا ہے۔