خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان ہائی کورٹ کےجج جسٹس شکیل احمد بلوچ نےعہدےسےاستعفیٰ دے دیا

کوئٹہ۔: (اے پی پی) بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار نذیر لانگو کے مطابق جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد بلوچ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کو بجھو ا دیا گیا جنہوں نے استعفیٰ منظوری کے لیے ایوان صدر کو بجھوادیا ہے۔ استعفے کی باقاعدہ منظوری صدر ممنون حسین دینگے۔