خبرنامہ بلوچستان

بلو چستان کی کمانڈ میجر جنرل ندیم احمد انجم کو سونپ دی

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلو چستان کی کمانڈ میجر جنرل ندیم احمد انجم کو سونپ دی ہے، اس سلسلے میں جمعرات کو ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب ہو ئی جس میں میجر جنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران اور جوانو ں سے الوداعی خطاب کیا ۔اُنہو ں نے ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیااور افسران اور جوانو ں کی بلو چستان کے امن اور عوام کی بہتری اور ترقی میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔میجرجنرل شیر افگن نے ایف سی بلو چستان کی کمانڈ جنرل ندیم احمد انجم کو سونپتے ہو ئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ میجرجنرل شیر افگن رواں ماہ ترقی پانے کے بعد کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہوئے ۔

Back to Conversion Tool