خبرنامہ بلوچستان

بنوں، بارودی مواد کے دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق ، بچی زخمی

بلوچستان :(اے پی پی) بنوں میں بارودی مواد کے دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی ہے۔ بنوں کے نواحی علاقہ نالہ ٹوچی میں نصب بارودی مواد پھٹنے کے دوران اس کی زد میں آنے والا ایک شخص موقع پر جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق زخمی بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔