خبرنامہ بلوچستان

بنوں اورنصیر آباد میں باردوی موادکےدھماکے

بنوں؍ نصیر آباد (آئی این پی) بنوں اور نصیر آباد میں باردوی مواد کے دھماکے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔پیر کو پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے حوید میں جنرل اسٹور کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا،دھماکہ خیز مواد اسٹور کے دروازے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ اسٹور بند ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مگر اسٹور کو شدید نقصان پہنچا۔ادھر نصیر آباد میں جعفر آباد کے علاقے گوٹھ جیا خان میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔(اح)