خبرنامہ بلوچستان

بنوں متاثرین کے کیمپ میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق

بنوں:(آئی این پی) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کےلئے قائم کئےگئے کیمپ میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ خیمے جل گئے، آگ سے 15مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کےمطابق بنوں کوہاٹ روڈ واقع متاثرین شمالی وزیرستان کے کیمپ میں آگ اس وقت لگی جب خیمہ میں کھانا بنایاجارہاتھا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ خیموں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔آگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تھوڑی دیر میں آگ پر قابوپالیا۔