خبرنامہ بلوچستان

بنوں میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

بنوں(اے پی پی) بنوں میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ نالہ ٹوچی میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے زد میں آکر کم از کم ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی، زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروںکے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا یا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔