خبرنامہ بلوچستان

بنوں میں ضلع ناظم کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اراکین میں کرسیاں چل گئیں

بنوں: بنوں میں ناظم کی حلف برداری کی تقریب کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران اراکین نے ایک دوسرے پرجوتے برسائے اور کرسیاں بھی پھینکیں۔ بنو ں کی ضلعی اسمبلی میں تحصیل اور ضلعی نظامت کے لیئے ووٹنگ جاری تھی کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) کے اراکین ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور معمولی تکرار کے بعد شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی،اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر ہاتھوں کے علاوہ جوتے بھی برسائے جب کہ کرسیاں بھی اٹھا کر پھینکی گئیں۔ دونوں جماعتوں میں جھگڑے کی وجہ ایک اقلیتی رکن کا پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یوآئی میں شمولیت کو بتائی جارہی ہے۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ووٹنگ کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا.