خبرنامہ بلوچستان

بولان، کاراورمنی ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

بولان: (آئی این پی ) بولان کے قریب کار اور منی ٹرک میں بھی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ نیشنل ہائی وئے پر مٹھڑی کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں مقامی ہسپتال پہنچادیں ،واقعہ سے متعلق مزید کارروائی کی جارہی ہے۔