خبرنامہ بلوچستان

بولان ،کچھی نیشنل ہائی وے روڈ تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے 5 افراد زخمی ،لیویز

کوئٹہ:(اے پی پی)بولان کچھی نیشنل ہائی وے روڈ تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق منگل کو کچھی کے علاقے سب تحصیل بالا ناڑی بی ایریا لیویز تھانہ حاجی شہر نیشنل ہائی وے روڈ ریئسانی پل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں مٹھا خان،بختاور بی بی ،مروا بی بی،محمد سلیم اور غفور زخمی ہوگئے ۔لیویز فورس نے زخمیوں کو فوری طور پر سبی کے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔