خبرنامہ بلوچستان

بولان: گاڑی الٹنےسےایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:(اے پی پی)بولان کے قریب پیر غائب تیزرفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو بولان کے قریب پیر غائب لیویز تھانہ بی بی نانی میں تیز رفتار ی کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں لیاقت نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فخرالدین ،حاجی اعظم اور محمد قاسم زخمی ہوگئے ۔لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔