خبرنامہ بلوچستان

بڑے بڑے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، سرفراز بگٹی

بلوچستان :(اے پی پی)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ہونے والے بڑے بڑے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کیا ہے ۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہدہشت گردی میں’را‘،اور این ڈی ایس ملوث ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ را اور این ڈی ایس یہاں پراکسی وار لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ،تمام لیڈرز یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے استعفیٰ سے مسائل حل ہوتے ہیں تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے اراکین کی ایوان سے غیر حاضری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی ایوان میں صرف تقریر کرنے آتے ہیں اور تقریر کرکے چلے جاتے ہیں کوئی ٹھوس تجاویز نہیں دیتے ہیں ۔ ان کے الفاظ پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا اور اپوزیشن لیڈر نے بولنے کی کوشش کی تو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے دونوں کا مائیک بند کرادیا جس پر اپوزیشن اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ایوان سے واک آوٹ کرگئے جنہیں بعد میں اراکین اسمبلی مناکر واپس لے آئے تاہم سرفراز بگٹی نے بعد میں تقریر نہیں کی