خبرنامہ بلوچستان

بھارتی ہمدردیاں،افغانیوں کا باب دوستی پر پتھراو، گیٹ احتجاجا بند

چمن: (اے پی پی) بھارتی سے ہمدردیاں دکھاتے افغان شہریوں نے پاک افغان سرحد پر احتجاج کے دوران باب دوستی پر پتھراو کردیا،موقع پر موجود افغان فورسز خاموش تماشائی بنی رہیں، پاکستان نے احتجاج باب دوستی کو بند کردیا جس کے بعد دونوں اطراف تجارت معطل ہوگئی، نیٹو سپلائی بھی رک گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی برسوں میزبانی کے باوجود افغان شہریوں کی بھارت سے ہمدردیاں کھل کر سامنے آنے لگی ہیں۔ افغانیوں کی بڑی تعداد نے پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر پتھراو کردیا۔ افغان فورسز اس موقع پر موجود تھیں لیکن خاموش تماشائی بنی رہیں۔ پتھراو کے بعد باب دوستی کو احتجاج بند کردیا گیا جس کے باعث دونوں اطراف ہونے والی تجارت معطل ہوگئی۔ سرحد کے آر پار جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ باب دوستی بند ہونے کے باعث نیٹو کی سپلائی بھی معطل ہوگئی، کنٹینرز کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔