خبرنامہ بلوچستان

تحریک عدم اعتماد الیکشن روکنے کی سازش ہے: یعقوب ناصر

تحریک عدم اعتماد الیکشن

تحریک عدم اعتماد الیکشن روکنے کی سازش ہے: یعقوب ناصر

کوئٹہ: (ملت آن لائن) تحریک عدم اعتماد الیکشن روکنے کی سازش ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ادھر، 9 جنوری کو اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی ہچکولے کھاتی کشتی کو ان دنوں استعفوں اور تحریک عدم اعتماد کے تھپیڑوں کا سامنا ہے۔ برطرفیوں سے پیدا ہونے والی ہلچل ابھی برقرار ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اجلاس پر اجلاس بلائے جا رہے ہیں اور رہنماؤں کے مابین ملاقاتوں پر ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں۔ اتحادیوں اور حزب مخالف کے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اکثریتی ارکان کس کے ساتھ ہیں؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حامیوں اور مخالفین کے اپنے اپنے دعوے ہیں مگر سچ کیا ہے یہ تو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ہی معلوم ہو گا۔سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عدم اعتماد کی تحریک کو جمہوری حق قرار دیا اور کہا کہ معاملے کو مرکز کی سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو چیلنج بھی کر دیا، بولے وزیر اعلیٰ نے جس کو اپنے ساتھ بٹھایا ہے اس نے 3 کروڑ میں سینیٹ کا ووٹ بیچا تھا۔