خبرنامہ بلوچستان

تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری حق، سیاست سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی

تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری حق، سیاست سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (ملت آن لائن) سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں احتساب کا حق شروع ہوتا ہے تو اس سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، ہم نے غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر سیاسی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا وقت بتائے گا کہ اکثریت کس کے ساتھ ہے، عدم اعتماد کی تحریک کو پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ سرفراز بگٹی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا جمہوری حق ہے، کسی سے ذاتی اختلاف نہیں سیاسی اختلاف ہے، پہلے بھی نون لیگ میں تھے اب بھی رئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سیاست حلقوں کی بنیاد پر ہوتی ہے، جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت نہیں تو اسمبلیوں کو تالا لگا دیں، وزیر اعلیٰ نے جس کو اپنے ساتھ بیٹھا لیا ہے اس نے 3 کروڑ میں سینٹ کا ووٹ بیچا تھا۔ اس موقع پر نون لیگی رکن اسمبلی صالح بھوتانی نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی اختلاف نہیں، ہم بغاوت نہیں آئینی سیاست کر رہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کا جو ہو گا وقت بتائے گا، وزارت اعلیٰ کا امیدوار نہیں۔