خبرنامہ بلوچستان

تحریک عدم اعتماد ٹوپی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، سرداریعقوب خان ناصر

سرداریعقوب خان ناصر

تحریک عدم اعتماد ٹوپی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، سرداریعقوب خان ناصر

کوئٹہ(ملت آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف لائی گئی ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئرنائب صدر وسینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کسی کے خواہش کے مطابق سینیٹ الیکشن رکوانے اور بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو گرنے نہیں دینگے ،بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد ٹوپی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ،بلوچستان کی اپنی سیاسی وقبائلی روایات ہیں جنہیں نہ چھیڑا جائے،جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہے گلے شکوے اور شکایات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ہم مشکل وقت میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ کھڑے ہیں ایسے وقت میں جب 2018کے عام انتخابات میں بہت کم رہ گیا ہے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے روک جائیں گے ۔